پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

چینی وزیراعظم کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

ویب ڈیسک: حکومت نے چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد پر پاکستان کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوست ملک چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس 14اکتوبر شام کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
پالریمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ سوئزرلینڈ ملتوی کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی پی یو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہے، انہیں سویزرلینڈ میں انٹر پارلیمنٹرین یونین (آئی پی یو )کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی پاکستان میں مصروفیت کے سبب اب آئی پی یو کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کی جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے حکمت عملی تیار