ویب ڈیسک: اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر سپریم کورٹ میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں تین روزہ چھٹیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت سپریم کورٹ میں بھی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین روزہ تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تعطیلات کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments