غنڈی ریگی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جرگہ اور عدالت کے پیش نظر صورتحال غیر یقینی سے دوچار ہے جس کے باعث تمام شہری پریشان ہیں حیات آباد ، ریگی ماڈل ٹاﺅن اور یونیورسٹی ٹاﺅن کے بیشتر تعلیمی اداروں نے جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے والدین کو آگاہ کر دیا ہے۔

پشاور میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بیشتر نجی سکول اور دفاتر بند

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بیشتر نجی سکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں غیر یقینی صورتحال کے باعث حیات آباد ، یونیورسٹی ٹاﺅن اور ریگی کے بیشتر تعلیمی اداروں سمیت دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں، نجی تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر نے اپنے سٹاف کو جمعہ کے روز نہ آنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
غنڈی ریگی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جرگہ اور عدالت کے پیش نظر صورتحال غیر یقینی سے دوچار ہے جس کے باعث تمام شہری پریشان ہیں حیات آباد ، ریگی ماڈل ٹاﺅن اور یونیورسٹی ٹاﺅن کے بیشتر تعلیمی اداروں نے جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے والدین کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے والدین کو بتایا گیا ہے کہ امن و امان اور احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث بچوں اور سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لہٰذا والدین بچوں کو سکول نہ بھیجیں، کئی دفاتر کو بھی بند رکھنے اور سٹاف کو دفاتر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور کے علاقوں ریگی ماڈل ٹاﺅن، یونیورسٹی ٹاﺅن، حیات آباد، رنگ روڈ اور ناصر باغ میں کئی روز سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ پشتون قومی موومنٹ کا جرگہ 11سے 13 اکتوبر تک شیڈول ہے۔
غنڈی ریگی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جرگہ اور عدالت کے پیش نظر صورتحال غیر یقینی سے دوچار ہے جس کے باعث تمام شہری پریشان ہیں حیات آباد ، ریگی ماڈل ٹاﺅن اور یونیورسٹی ٹاﺅن کے بیشتر تعلیمی اداروں نے جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے والدین کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا