ویب ڈیسک: جنوبی کورین مصنفہ ادب کا نوبل انعام اپنے نام کر گئیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ یہ ایوارڈ جنوبی کوریا کی مصنفہ کو ملا ہو۔
جنوبی کورین لکھاری ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر نوبل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بیکر، جبکہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں ڈیمس حسابیس اور جان ایم جمپر کو یہ اعزاز زندگی کی بنیاد سمجھے جانے والے پروٹینز کے سٹرکچر پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق کیمسٹری کا آدھا نوبل انعام امریکا کے ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن جبکہ باقی آدھا انعام گوگل ڈیپ مائنڈ کے ماہرین کو پروٹین سٹرکچر کی پیشگوئی پر دیا جا رہا ہے۔
ان سائنسدانوں نے پروٹینز کے راز کمپیوٹنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے دریافت کیے۔جنوبی کورین مصنفہ ادب کا نوبل انعام اپنے نام کر گئیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ یہ ایوارڈ جنوبی کوریا کی مصنفہ کو ملا ہو۔
Load/Hide Comments