فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے معاملے پر فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالی بحران، سرکاری جامعات کو غیرضروری مراعات بند کرنیکا فیصلہ