کے پی ہاؤس ڈی سیل

کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ صوبائی حکومت نے عدالتی حکم عدولی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
اس سلسلے میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، اس حکم کے مطابق متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمہ میں عدالتی حکم بتانے کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اس کے برعکس فریقین عدالتی حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں جبکہ حکم عدولی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
کے پی ہاوس ڈی سیل ن ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ فریق ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  نادرا سے ڈیٹا چوری: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا انکشاف