ویب ڈیسک: مہنگائی میں ایک بارپھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا8،اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 28اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 7روپے تک اضافہ ہوا،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی فی گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران چنے کی دال، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا،گزشتہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی واقع ہوئی، چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی۔
زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔
سستی ہونے والی اشیا میں کیلا، ماش کی دال، مونگ کی دال اور مسور کی دال بھی شامل ہے ۔
Load/Hide Comments