ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع خیبر میں امن جرگہ کی جگہ کا دورہ کرکے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضلع خیبر میں امن جرگہ کی جگہ کا دورہ کیا ، صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نیانتظامیہ کو جرگے کیلئے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ جرگہ کے شرکاء کے لئے پانی، عارضی واشرومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جرگہ کے شرکاء کے لئے فوری طورپر پانچ ہزار کمبل بھی فراہم کئے جائیں ۔
اس موقع پر جرگے میں شریک لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور علی امین گنڈا پور کے گرد جمع ہوگئے۔
نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیر اعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر ملک میں امن کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔
Load/Hide Comments