بڑی تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی نے جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں ، انشااللہ آنے والے دنوں میں جماعت اسلامی بڑی تحریک چلانے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں بلوں کی صورت میں ڈاکہ مار رہے ہیں، اب پاکستان کو اس کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران موجود ہے، حکومت رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا چیف جسٹس لگانا چاہتی ہے، قاضی فائز عیسی کو اب الوداعی تقریب میں شرکت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران ہے، حکومت چاہتی تھی کہ مرضی کے جج، مرضی کے لوگ اداروں میں بٹھائے جائیں، چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100انڈیکس 94ہزار کی حد عبور