40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار

خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی ٹیسٹ، 40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران 40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار دیدیے گئے۔ بھرتی کیلئے پہلے جسمانی ٹیسٹ لیا گیا جس میں 13110 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بعد ازاں 5867 تحریری امتحان پاس کر پائے، یوں خیبر پختونخوا پولیس میں جسمانی اور تحریری امتحانات کے مراحل مکمل کر لئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل، ٹریفک کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے جسمانی اور تحریری امتحانات کے مراحل مکمل ہو گئے۔ تحریری امتحان صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کے 9 مراکز میں منعقد ہوئے۔ اس دوران 3200 آسامیوں کیلئے 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے ایٹا کے زیر اہتمام آن لائن اپلائی کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ان 40 ہزار امدیواروں میں جسمانی امتحان میں 13110 امیدوار کامیاب ہونے تاہم بعد ازاں 5867 امیدواران تحریری امتحان میں کامیاب ہو سکے، تحریری امتحان کا پورا عمل سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا، اس دوران شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام امتحانی مراکز میں امید واران کی باقاعدہ فلم بندی بھی کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران 40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، ان امتحانات میں جدید ترین سافٹ وئیر کے استعمال نے جعل سازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں، جعل سازی کرنے والے 102 امیدواروں گرفتار کر لئے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا کوالٹی چیک اپ کا مرحلہ صوبہ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، کوالٹی چیک اپ کے مرحلے میں کامیاب امیدواروں کے اصل کاغذات کی جانچ کی جائے گی، اور اس کے بعد ایٹا کی طرف سے فائنل میرٹ لسٹیں اپ لوڈ کی جائیں گی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں ایٹا ویب سائٹ اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا یتیم سٹوڈنٹس کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ