یوریا میں پتھر اور جپسم کی

پشاور، یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ پر جعلی یوریا فیکٹری سیل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ پر جعلی یوریا فیکٹری سیل کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈی سی پشاور نے بتایا کہ یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ پر دلہ زاک روڈ پر جعلی یوریا فیکٹری سیل کر دی گئِی ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ زراعت سے مل کر مشترکہ کارروائی کی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جعلی یوریا کو معروف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا۔
ڈی سی نے بتایا کہ یوریا میں ملاوٹ پر جعلی یوریا فیکٹری سیل کر کے اس میں تمام سامان ضبط کر لیا گیا ہے، تاہم یہ بھِی پتہ چلا ہے کہ فیکٹری کا مالک محکمہ زراعت کا لائسنس یافتہ ڈیلر ہے۔
ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پولیس لائنز دھماکہ کے مزید 3ملزمان گرفتار، اہم دستاویزات برآمد