آئینی ترامیم بارے خصوصی کمیٹی

آئینی ترامیم بارے خصوصی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی کی بھی شرکت

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم بارے خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب شریک ہیں جب کہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کی عدم شرکت۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب شریک ہیں جبکہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
آئینی ترامیم بارے خصوصی کمیٹی اجلاس میں فاروق ستار، امین الحق، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز الحق، اعظم نذیر تارڑ اور عرفان صدیقی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھِ شرکت کی۔ دوسری طرف جے یو آئی (ف) سربراہ مولانافضل الرحمان اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری آج شرکت نہیں کر رہے۔
اجلاس سے قبل سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ جس سے بات کرنا چاہے کرے، کس سے بات کرنا چاہتے ہیں انہیں آزادی ہے، ایک سوال کے حواب میں ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیں تو آئینی ترمیمی مسودے پر تحفظات کا ابھی تک نہیں کہا، جب وہ کہیں گے تو دیکھیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ گفت و شنید سے تمام معاملات حل ہوتے ہیں، آئین کے فریم ورک میں مذاکرات ایک ماہ سے چل رہے ہیں، ہر بار مسائل حل ہوتے ہوتے بگڑ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے آئینی مسودے اور حکومت کی آئینی ترامیم سے متعلق بار کونسل کی تجاویز بھی زیرغورلائی جائیں گی۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے اپنا آئینی ترمیمی مسودہ بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا، حکومت نے اپنا مسودہ پیش کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع