شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس

شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایس سی او سربراہ اجلاس کے لئے کئے گئے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی دارالحکومت کا راونڈ لگایا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  بولڈ مناظر فلمانے پر نعمان اعجاز اور صبا قمر تنقید کی زد میں