ویب ڈیسک: ضلع دیربالا کے علاقے واڑی بازار میں باولے کتوں کی یلغار، کتوں نے 8 افراد کاٹ ڈالے۔ واڑی بازار میں باولے کتوں نے خوف پھیلا رکھا ہے۔ دیر بالا میں باولا کتا دیکھتے ہی لوگ اسے مارنے کیلئے حرکت میں آ جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کتوں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
باولے کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم بتیا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ویکسین نہیں ہے، اس لئے باولے کتوں نے ہر سو خوف و حراس پھیلا رکھا ہے۔
Load/Hide Comments