WhatsApp Image 2020 02 10 at 4.11.05 PM

کرونا وائرس کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کا معاملہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کی چین کے سفیر یاؤ جنگ سے اہم ملاقات، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ملاقات میں موجود تھے. چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، چین کی جامعات میں موجود پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی بات چیت بھی کی گئی. چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانیوں کو خوراک سمیت دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا. زلفی بخاری کی جانب سے ذاتی طور پر ووہان جانے اور وہاں موجود طلبہ و طالبات سمیت پاکستانیوں سے ملاقات پر اصرار، کرونا وائرس کے تدارک اور پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے چینی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پورا یقین ہے کہ چین کرونا وائرس سے جنم لینے والے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا. قوم چین میں موجود بیٹے بیٹیوں کی سلامتی و تحفظ کیلئے فکر مند ہے, چاہتا ہوں کہ ذاتی طور پر چین خصوصاً ووہان جاؤں اور اپنے بہن بھائیوں سے ملوں. چینی سفیر کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو چین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ، چین میں موجود پاکستانی ہمارے مہمان ہیں جن کی حفاظت و دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اپنے پاکستانی بھائیوں کی نگہداشت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے، حکومت پاکستان اور چین میں موجود پاکستانی شہریوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں چینی قوم کا بھرپور ساتھ دیا، جامع اور خصوصی اقدامات کے باعث کرونا وائرس کیخلاف مدافعت میں کامیابی مل رہی ہے، قوی یقین ہے کی جلد اس مشکل سے نجات پا لیں گے اور حالات معمول کی جانب لوٹ جائیں گے، جلد وزیراعظم کے معاون خصوصی سمیت دیگر حکومتی زعماء کا چین میں خیر مقدم کریں گے.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید