چین کے وزیر اعظم

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک: چین وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم14تا 17 اکتوبر 2024کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔
دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا، بچیوں کووظائف بھی دی جارہی ہیں،گنڈاپور