ایس سی او پر حملہ آور

پی ٹی آئی بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے ،طلال چوہدری

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے پی ٹی آئی بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے ۔
میڈیا ں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا عمران خان تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں، تحریک انصاف والے اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتے ہیں لیکن یہ احتجاج کی ہمت نہیں کریں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایس سی او کانفرنس کو بہانا بنا رہے ہیں، یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے ہے، یہ سوچ تو سکتے ہیں احتجاج کا لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور