لاہور: جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے27میڈیکل طلبا پاکستانی یونیورسٹیوں سے تعلیم کے حصول کے لئے پاکستان پہنچ گئے ۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاونڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلبا کو لاہور روانہ کیا۔
غزہ کے طلبا کا یہ بیج ان 192 فلسطینی میڈیکل طلبا کا حصہ ہے جو پاکستان میں میڈیکل تعلیم جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ان طلبا کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگرام کے تحت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاونڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments