ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے موجودہ صورتحال سے مایوس ہوکر ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کردیا ۔
ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے اور و ہ وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا، آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔
24 سالہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 31ٹیسٹ میں 116وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments