ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کا بڑا ایونٹ 27سال بعد ہورہا ہے، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پراحتجاج مثبت پیغام نہیں ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعا ت عطاء تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او اجلاس کے بعد کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کے شرکا کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے، ایس سی اواجلاس میں رکن اورمبصر ملکوں کے سربراہ اورمندوبین شریک ہونگے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کا بڑا ایونٹ 27سال بعد ہورہا ہے جس میں غیرملکی وفود کے تقریبا ایک ہزارافراد آئیں گے، پاکستان علاقائی تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ کدھر ہیں جو کہتے تھے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکارہیں، اہم مواقع پراحتجاج ایک سیاسی جماعت کا وتیرہ ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا سب نے دیکھاہے، تحریک انصاف ملکی مفاد کے لیے 15 اکتوبرکی کال کوموخر کرے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے وزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ کی طرف سے دوطرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اورمحکموں نے باہمی تعاون سے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
Load/Hide Comments