تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس

تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی تی آئی عمران خان سے ملنے پر بلیک میلنگ کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، جو قطعی درست بات نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نواز شریف جب قید تھے تب ان کو ان کی بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہِیں دی گئی، تاآنکہ وہ اس دنیا سے رخصت بھی ہو گئیں۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتے ہیں، لیکن ملاقات کیلئے بلیک میلنگ کر رہی ہے، اور اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، جو قطعی قرین انصاف نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کیلئے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بھی بات بنتی ہے، یعنی ملاقات کیلئے کوئی ٹھوس وجہ ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان ودیگر کیخلاف فرد جرم موخر