علی امین گنڈاپور نے آج اجلاس

15اکتوبر احتجاج کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے آج اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: 15اکتوبر احتجاج کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے آج 14 اکتوبر کو 3 بجے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس بلا لیا۔
اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبے کے چاروں ریجنز سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی نمائندگان اور دیگر پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ 15اکتوبر احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائیگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی چوک احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، جبکہ اجلاس میں اس مقصد کے لئے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ 15اکتوبر احتجاج کے حوالے سے وزیراعلی نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات اورع تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس وزیراعلی ہاوس میں‌طلب کیا گیا ہے. پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے گزشتہ روز پارٹی رہنما دو گروپوں میں‌بٹ گئے تھے.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر