ویب ڈیسک: اسرائیل جارحیت میں شدت کیلئے تیار ہے اور غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس لئے اسرائیل کا امن فوج لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ کئی بار یونی فل کو لبنان نے نکلنے کا کہا لیکن ہماری بات نہیں مانی جا رہی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فِل کو لبنان سے نکالنے کا ایک بار پھر مطالبہ کر دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔
نیتن یاہو نے درشت لہجے میں کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یونی فل افواج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کر رہی ہیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس لئے اسرائیل کا امن فوج لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے
یاد رہے گزشتہ دنوں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اب کی بار انہیں اپنی امن فوج یونی فل یہاں سے ہٹا لینی چاہئے تاکہ نقصان نہ ہو۔
Load/Hide Comments