18سال قید کی سزاء کاٹنےوالا شخص

متنی، 18سال قید کی سزاء کاٹنےوالا شخص رہائی پر قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: 18سال قید کی سزاء کاٹنےوالا شخص رہائی پر قتل کر دیا گیا، ورثاءمقتول کی نعش گاڑی میں ڈال کر تھانے لے آئے۔ متنی پولیس کے مطابق واقعہ شہیدان اضاخیل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں عمر قید کی سزاءکاٹ کر جیل سے رہا ہونے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد ورثاءمقتول کی نعش گاڑی میں ڈال کر تھانے لے آئے۔ اختر علی کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے مبینہ طور پر قتل کے الزام میں عمر قید کی سزاءہوگئی تھی، اور اس نے پوری جوانی یعنی 18سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار دی تھی۔
ذرا ¾ع نے بتایا کہ 18سال قیدکی سزاءکاٹنے والا شخص باہر نکلنے پر موت کی نیند سلا دیا گیاہے۔ متنی پولیس کے مطابق واقعہ شہیدان اضاخیل کے علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں کفایت اللہ ساکن متنی اضاخیل نے پولیس کو بتایا کہ 45سالہ مقتول اختر علی اور اس کا بھائی صادق علی لکڑیاں کاٹنے کے بعدگھر آرہے تھے کہ راستے میں تاک میں بیٹھے ملزمان حکم شیر اوراس کے بیٹے مومین نے کلاشنکوف سے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں اختر حسین متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کا دوسرا بھائی بال بال بچ گیا۔ مدعی کے مطابق ملزم حکم شیر کا بیٹا نورداد خان کئی سال قبل قتل ہوگیا تھا، اس کی دعویداری اختر حسین پر کی گئی اور جرم کی پاداش میں اس نے 18سال جیل میں گزار دیئے، اور چند سال قبل رہا ہوا جس کی عمر تقریبا 45سال تھی۔
متنی پولیس نے بتایاکہ عمرقید کی سزاءکاٹنے کے بعد بھی مخالفین نے اس سے قتل کا بدلہ لیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور لوئرکرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق