ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہئے لیکن اگر اسرائیل نے حملے کی غلطی کی تو سخت جواب دیا جائے گا، اب دفاع کیلئَے ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں۔ ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، وہ دور کی بات ہے کہ پہلے سرخ لکیر کا کہا جاتا تھا، اب تو اسرائیل نے ہر حد پار کر لی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن اگر اسرائیل نے مہم جوئی کی کوشش کی تو جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ ہر صورت بھگتے گا۔ ہم جنگ نہیں چاہئے لیکن اگر اسرائیل نے حملے کی غلطی کی تو سخت جواب دیا جائے گا، اب دفاع کیلئَے ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں جاری ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کی مضبوطی کے لیے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments