ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گئیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منڈی بکاخِل کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں منڈی بکاخیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہو گئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہوگئیں۔ اس موقع پر ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار شہید ہو گئیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منڈی بکاخِل کے قریب پیش آیا۔
Load/Hide Comments