ویب ڈیسک: وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے 23 ویں ایس سی او سمٹ میں شریک وفود سربراہوں کے نام جاری کر دیئے گئے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 11 سال بعد پاکستان آنے والے چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد، ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد اور قزاقستان کی وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اپنے وفد کی سربراہی کرینگی۔
اس کے علاوہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سمٹ میں شرکت کرنے والے بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے، کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے وفود جبکہ تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول ذادہ اور ازبک وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے اپنے وفود کی سربراہی کرینگے۔
پاکستان میں 23 شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی رسلان مرزائیوف اور ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔
اس کے علاوہ ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے 23 ویں ایس سی او سمٹ میں شریک وفود سربراہوں کے نام جاری کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments