ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

پی ٹی آئی احتجاج ،ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کے ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی قیادت نے کارکنان کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک بانی چیئرمین کو رہا نہیں کیا جاتا ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کی ذمہ داری سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو سونپی گئی ہے، جبکہ پنجاب سے کارکنان لانے کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بانی چیئرمین عمران خان سے نہیں ملوایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نئے سی آئی اے سربراہ سمیت ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نامزد