سونا پھر مہنگا

سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 75ہزار 700تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں بھی سونا 200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2لاکھ 75ہزار 700روپے تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔
سونا مہنگا ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:  آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سرفہرست، اے کیو آئی 517 ریکارڈ