WhatsApp Image 2020 02 10 at 5.13.42 PM

ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ

آزاد کشمیر: کنٹرول لائن کے کنارے جندروٹ اور نکیال سیکٹرز میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی. انٹر سروسس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، ضلع کوٹلی کے جبار سندھاڑہ ، سنبل گلی اور دبسی گاؤں میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کی وجہ سے 10 معصوم شہری، دو بچوں اور دو خواتین سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضروری دیکھ بھال کے لئے قریبی طبی سہولت میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوجیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا جس کے نتیجیے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ، تین زخمی ، بشمول ایک میجر ، جبکہ بھارتی چوکیوں کو کافی نقصان پہنچا .

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 33 ہو گئی