ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہیں۔
ایس سی او اجلاس کیلئے فول پروف سیکورٹی کے پیش نظر ریڈزون آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے، پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام پر اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔ آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو کو فیض آباد کےمقام پر اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانےوالے، کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والے اور بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جبکہ 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے اور مقامی سطح پر عام تعطیل بھی دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments