ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے پی ٹی آئی صدر داؤد شاہ کاکڑ جلسے کیلئے جاتے ہوئے کوئتہ میں گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے اس حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو امن عامہ صورتحال کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ سبی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے کہ سریاب کسٹم کے قریب انہیں گرفتار کر کے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے پی ٹی آئی صدر داؤد شاہ کاکڑ جلسے کیلئے جاتے ہوئے کوئتہ میں گرفتار کر لئے گئے۔ صوبائی صدر کو امن عامہ صورتحال کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
Load/Hide Comments