ویب ڈیسک: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے بلاول ہائوس کراچی پہنچے ۔
دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، اور یہ خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔
ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، نثار کھوڑو، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے۔
جمعیت علما اسلام کے وفد میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو، ناصر محمود سومرو، کامران مرتضی، مفتی ابرار، مولانا اسجد، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments