تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج

شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ، غیرملکی وفودپہنچ چکے

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیراعظم اور ایرا نی وزیر معدنیات محمد اتابک وفود کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، یاد رہے کہ پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
ایس سی او اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں، اس دوران معیشت، تجارت اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شرکت کریں گے، دونوں سربراہان وفود کے ہمراہ پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس میں بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شرکت کر رہے ہیں۔
روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیر ووچ مشہوسٹن کا اسلام آباد پہنچنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے استقبال کیا۔ روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک گزشتہ شام اسلام آباد پہنچے تھے۔ روسی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچا۔ اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے.
ازبکستان کا وفد آج صبح اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ آج صبح معزز مہمان کنونشن سینٹر پہنچیں گے، جہاں وزیراعظم تمام غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں‌شریک غیر ملکی و ملکی سربراہان کا فوٹو سیشن بھی رکھا گیا ہے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خال اور ملحق دیہاتوں میں اوارہ کتوں کی بھر مار، عوام میں خوف و ہراس