بانی پی ٹی آئی کی صحت

بانی پی ٹی آئی کی صحت والا معاملہ پریشان کن ہے، نورین نیازی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت والا معاملہ پریشان کن ہے، ان کا معائنہ کرنے اگر پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز جا سکتے ہیں تو ڈاکٹر عاصم کیوں نہیں جا سکتے؟۔ پمزہسپتال کی رپورٹ اور ڈاکٹرز پر کسی کو یقین نہیں۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ میری بہنوں پر متعدد کیسز بنا دیئے گئے ہیں، لگ رہا ہے جیل کے اندر مارشل لاء لگا ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی صحت سے متعلق خدشات ہیں، بیرسٹر گوہر کو ڈاکٹرعاصم کی ملاقات کے لیے اصرار کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر تشویش ہے۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال والے پہلے بھی غلط رپورٹ دے چکے ہیں، ان پر ہمیں کوئی یقین نہیں اور نہ کوئِی اور یقین کرے گا۔ نجی تی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کوئی مسئلہ نہیں تو ڈاکٹر عاصم کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت والا معاملہ پریشان کن ہے، ہم اس معاملے کو قطعی نہیں چھوڑیں گے، فیملی جیل کے باہر ضرور احتجاج کرے گی۔ اس حوالے سے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اندر جانے کی اجازت ہو سکتی ہے تو ڈاکٹر عاصم کو کیوں نہیں؟۔ پمز ہسپتال کی رپورٹ پر ہمیں یقین نہیں۔

مزید پڑھیں:  فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ، آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے کھیلیں گے