ڈیزل 5 روپے مہنگا

ڈیزل 5 روپے مہنگا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، حکومت کی جانب سے ڈیزل 5 روپے مہنگا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت نے یہ اضافہ آئندہ 15 روز کیلئے کیا ہے، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیزل 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے،اسلام آبادبھی لرزاٹھا