ویب ڈیسک: عمر عبداللہ آج بحیثیت وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری تقریب میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کر لی ہے، انتخابات کے جاری نتائج کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس اتحاد کے حصے میں 53 نشستیں آئیں۔
اس کامیابی کے بعد عمر عبداللہ دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے منصب پر براجمان ہوں گے، اس سے قبل وہ 2009 سے 2014 تک کانگریس کے اتحاد سے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔
یاد رہے، مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹری قرار دیا تھا۔ عمر عبداللہ آج بحیثیت وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر حلف اٹھائیں گے۔
Load/Hide Comments