ویب ڈیسک: بنوں پولیس لائن پر حملہ کیخلاف سی ٹی ڈی بنوں نے ایس ایچ او مقدمہ ارشد اللہ خان سی ٹی ڈی بنوں کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دہشت گرد رکشہ کا استعمال کر کے برقع میں پولیس لائن کے اندر دہشت گردانہ کاروائی کی غرض سے داخل ہوئے اور فائرنگ کی، اس دوران تین پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے مابین 6 گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، سرچ کلیئرنس آپریشن میں ایک کانسٹیبل شہید پایا گیا اور پانچ نامعلوم خوارج مردہ حالت میں پائے گئے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوارج کے قبضہ سے 09 عد د مینڈ گر لینڈ، 108 عدد 223 بور، 02 عدد میگزین 223 بور، 04 عدد میگزین 62، 7 پور، 50 عدد کارتوس اور دیگ راسلحہ برآمد ہوا، جو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔
وقوعہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم حوارج نے جانی، مالی نقصان اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کی نیت سے برقع کا استعمال کر کے پولیس لائن کے مین گیٹ پر موجود سنتریوں پر فائرنگ کی۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے مابین 6 گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، سرچ کلیئرنس آپریشن میں ایک کانسٹیبل شہید پایا گیا اور پانچ نامعلوم خوارج مردہ حالت میں پائے گئے۔
Load/Hide Comments