ویب ڈیسک: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئے، شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان شکریہ ادا کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مزید کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر اپنے ہم منصب اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جے شنکر نے یہ پیغامات پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کیے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ نے مصروف دن گزارے اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات بھی کی۔
Load/Hide Comments