ویب ڈیسک: ٹانک میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں لطیف چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ذاکر اللہ زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments