ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر جاری، اسرائیلی افواج کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور بربریت کا بازار گرم ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر جبالیہ کیمپ کا اسرائیلی محاصرہ بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری سے مقامی میئر سمیت 15افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قانا میں بھی گھر اور طبی مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللّٰہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر اور جارحیت زوروں پر ہے۔ جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔
غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے، امریکا نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کردیا ہے کہ اسرائیل ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی نہیں ہے۔ تمام امداد روک کر اندر تباہی مچانے سے کیا تاثر لیا جا سکتا ہے.
Load/Hide Comments