ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواران کو ہدایت جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے قوائد و ضوابط جاری کر دیے۔ جاری اعلامیہ میں امیدواران کو 18اکتوبر سے سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ خبیر پختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے والے ہیں، اس سلسلے میں مختلف نشستوں پر حصہ لینے والی تمام امیدواران کو 18 اکرتوبر سے سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 182 کے مطابق 18 اکتوبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔
ای سی پی کے قوائد میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متذکرہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے مخصوص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی مکمل پابندی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے قوائد و ضوابط جاری کر دیے۔ جاری اعلامیہ میں امیدواران کو 18اکتوبر سے سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج پالیسی 2025 کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار