ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے 12ویں یوم تاسیس کے حوالے سے وطن کور پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاو ، کابینہ اراکین اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں، خیبر پختونخوا میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی واقعات کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ امن و امان کا قیام مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، مگر غیر ضروری سیاسی ایشوز میں الجھ کر وہ اس اہم ذمہ داری کو ادا کرنے میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ابھی تک من وعن عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ دوبارہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان میں بالعموم اور خصوصاً پختونخوا کی سرزمین پر ہرقسم کی بدامنی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمت بھِی قرارداد کا حصہ ہے۔
وطن کور پشاور میں تقریب کے دوران پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پختونخوا سرزمین پر مستقل قیام امن کو یقینی بنایا جائے، صوبہ خیبر پختونخوا کو اس کے تمام آئینی حقوق اور آئین کے مطابق وسائل مہیا کئے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پارٹی بجلی خالص منافع کے بقایا جات اے جی این قاضی فارمولا کے تحت ادا نہ کرنے کی مذمت کرتی ہے، جبکہ حکومت این ایف سی کا تین فیصد حصہ ضم اضلاع کو دینے کی پابند ہے، اور وعدے کے مطابق سابق تمام بقایا جات فوری ادا کی جائیں۔
قومی وطن پارٹی کے 12ویں یوم تاسیس پر پیش کردہ قراردادوں میں کہا گیا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کیلے قومی وطن پارٹی سیاسی اور قانونی جد وجہد جاری رکھے گی۔
یوم تاسیس پر پیش کردہ قرار داد میںیہ بھی کہا گیا کہ ہمسایہ ممالک خصوصا افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط رکھنے کی ضرورت ہے،افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور تجارت کے فروغ دینے کی ضرورت ہے، اجلاس میںفلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کی گئی.
اس کے ساتھ ساتھ پیش کردہ قرارداد میںکہا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے پاکستان اور امت مسلمہ کے مطالبہ کرتاہے کہ اس مسئلے کو عالمی فورم پر اٹھایا جائے، عجلت اور جلد بازی میں حکومت اور اتحادی جماعتین ترمیم لارہی ہے،اس معاملے پر پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ تمام۔جماعتوں کے مابین بحث کی ضرورت ہے .
کیو ڈبلیو پی ملک میںبے لگام مہنگائی کے جاری طوفان کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں. ادھر پارٹی آئی پی پیزکے ساتھ غلط معاہدوں کو منظر عام پر لانے اور فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے.
Load/Hide Comments