کھانے کے درمیان کی دعا

سوال
کھانا کھانے کے درمیان کی دعا کیا ہے ؟ اور اگر شروع میں پڑھنا بھول جائیں تو درمیان میں کون سی دعا پڑھے؟

جواب
حدیث شریف میں آتاہے کہ جو شخص کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے توکھانے کے دوران جس وقت یاد آجائے اس وقت یہ دعا پڑھ لے :

مزید پڑھیں:  زکاۃ کا مستحق کون ہے ؟

"بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ".

مشکوۃ شریف میں ہے:

”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے بیٹھے اور (شروع میں) اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے (اور کھانے کے درمیان یاد آئے ) تو اس کو چاہیے کہ وہ یہ کہے "بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ". (ترمذی ، ابوداؤد ) فقط واللہ اعلم

مزید پڑھیں:  زکاۃ کا مستحق کون ہے ؟

فتوی نمبر : 144001200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن