Mehmood Khan 750x369 3

خیبر پختونخواہ حکومت نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

پشاور: پختونخواہ حکومت نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق بل کا ڈرافٹ ایجنڈے میں شامل، سرکاری حکام کے مطابق بجٹ سازی سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیر غور لائے جائینگے۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں کورونا سے متعلق تازہ ترین مجموعی پیش رفت بھی زیر غور لائے جائینگی۔ سمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ سے متعلق بھی غور و خوص کیا جائے گا۔
مردان، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاون کی منظوری اجلاس میں دی جائے گی

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بارشوں سے چھتیں منہدم،بچی جاں بحق،میاں بیوی زخمی