ویب ڈیسک: خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی آئینی کمیٹی کو بے بس قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی آئینی کمیٹی میں موجود بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار ان سے ان کا مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہو جائے گا، تاہم پی ٹی آئی کے آئینی کمیٹی میں موجود لوگ بے بس ہیں، بار بار مجوزہ ڈرافٹ طلب کرنے کے باوجود انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ارکان پارلیمںٹ کے اغوا بارے آگاہ کیا ہے، یہ معاملہ سپیکر کے سامنے رکھا ہے، وہ سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پیپلز پارتی کے رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی آئینی کمیٹی کو بے بس قرار دیدیا۔
Load/Hide Comments