عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور

عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور، 7نومبرتک متعلقہ عدالتوں میں پیشی کاحکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی، اس کے ساتھ ہی انہیں 7نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئِی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی، تحریک انصاف رہنما عمر ایوب نے پیشی کے موقع پر کہا کہ اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، ڈی چوک احتجاج کے بعد 22 مقدموں میں نامزد کیا گیا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے دوران سماعت عدالت سے استدعا کی کہ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہو سکوں، اس موقع پر عدالت نے راہداری ضمانت منظور کر کے انہیں 7 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  پہلا ون ڈے کینگروز کے نام، پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست