ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے کے حوالے سے ایک اور وضاحت جاری کر دی، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے فیصلہ دیا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیم سے 12جولائی کا فیصلہ غیرموثر نہیں ہوسکتا۔
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 8 ججز نے وضاحت جاری کر دی، سپریم کورٹ ججز کے اکثریتی ججز نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12جولائی کا فیصلہ غیرموثر نہیں ہوسکتا۔
ادھر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پر عمل کرنے کی تجویز دی، تاہم مخصوص نشستوں پر معطل ارکان بحالی کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے اجلاس میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہر ادرے پر لازم ہے، اجلاس میں یہ بھِی بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظوری کے بعد سپریم کورٹ کا حکم غیر موثر ہو جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مشاورتی اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز بھی پیش کی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے اس کے برعکس فیصلہ دیا ہے.
Load/Hide Comments