طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت

طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

ویب ڈیسک:لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی جس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 28کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کالج میں طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی اور پرنسپل کا بچوں پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہنگامہ آرائی اور افواہ پھیلانے والوں کے ٹرائل خصوصی عدالت میں کرنے کی سفارش کی ہے اور سائبرکرائم کاجانچ پڑتال کا ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعیکی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس نے 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دینی تھی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی