آئینی ترمیم سینیٹ میں

آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس کل صبح 11بجے ہوگا

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے آج بھی پیش نہ جاسکی ،ایوان بالا کا اجلاس کل صبح 11بجے دوبارہ دوبارہ ہوگا ۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترامیم کو منظوری کیلئے پیش کیا جانا تھا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ اجلاس کے آغاز پر سانحہ کارساز کے شہدا کی دعائے مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی۔
ایک موقع پر چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی نے اجلاس ایک گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی تجویز دی جس کی سینیٹر عرفان صدیقی نے حمایت بھی کی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک میٹنگ ہو رہی ہے اور کابینہ اجلاس بھی ہے، اگر مناسب سمجھیں تو اہک گھنٹے تک کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔
درخواست کی گئی ہے کہ ایک گھنٹے کے لیے اجلاس ملتوی کردیا جائے تاہم اجلاس کو جاری رکھا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم میں کوئی ایسی چیز میں نہیں آرہی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہو، چاہتے ہیں اتفاق رائے سے ترمیم پاس ہو۔ انہوں نے کہا کہ حماس رہنما کی شہادت کیخلاف قرارداد لانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت نے اس کے فیصلے کو مزید متنازعہ کر دیا ہے، وضاحت سے ایک جماعت کو تقویت دی جا رہی ہے، ایسے فیصلوں سے ججز خود متنازع ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ: کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے درخواست دائر